مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی قومی گریکو رومن ریسلنگ ٹیم نے 2026 کی عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ایرانی ٹیم نے مقابلوں کی چار ابتدائی وزن کی کیٹیگریز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ کے اختتام سے پہلے ہی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔
ابتدائی چار وزن کی کیٹیگریز کے مقابلوں کے اختتام پر غلام رضا فرخی نے 82 کلوگرام کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتا، جبکہ پیام احمدی نے 55 کلوگرام اور علی احمدی وفا نے 60 کلوگرام کیٹیگری میں چاندی کے تمغے حاصل کیے۔ اسی طرح علی اسکو نے 77 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
چیمپئن شپ کا ٹائٹل پہلے ہی جیتنے کے باوجود ایرانی ٹیم کے پاس مزید تمغے حاصل کرنے کا موقع موجود ہے۔ باقی چھ وزن کیٹیگریز میں ایرانی پہلوان چار طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ